ابوظہبی(جانب منزل نیوز)وز ایئر ابوظہبی نے مالدیپ کے دارالحکومت شہر مالے کے لیے پہلی پرواز شروع کرنے کااعلان کیاہے۔
اس روٹ پر اکتوبر میں ہفتے میں چار پروازیں، منگل، جمعرات، ہفتہ اور اتوار چلائی جائیں گی،جنہیں نومبر میں ہفتے میں چھ اور دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔
وزایئر ابوظہبی کے منیجنگ ڈائریکٹر مائیکل برلوئس نے کہا کہ پرسکون تفریح،خود کو پہچاننے کے سفر اور خواہشات کے عین مطابق لمحات کے لیے اس میں کوئی شک نہیں کہ مالدیپ ہمیشہ سے ایک مقبول مقام رہاہے۔
اپنے صارفین کو عالمی معیار کی کم لاگت سفری خدمات پیش کرنے کے اپنے عزم کے مطابق، ہم اب اس استوائی جنت کی جانب پروازیں شروع کرنےکے لیے بہت پرجوش ہیں، جو نہ صرف متحدہ عرب امارات کے بلکہ سیلف کنیکٹنگ مسافروں کے لیے بھی سفر کے نئے مواقع کھولے گی۔
مالدیپ کے وزیر سیاحت ڈاکٹر عبداللہ موصوم نے کہاکہ یو اے ای کے فراہم کردہ وسیع عالمی فضائی رابطوں کے ساتھ، ابوظہبی سے یہ نیا فضائی روٹ مالدیپ اور باقی دنیا کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گا۔متحدہ عرب امارات اور مالدیپ کے درمیان اس فضائی رابطے کے ساتھ، میں اماراتی شہریوں اوروہاں کے رہائشیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ وہ مالدیپ کا سفر کریں اور مالدیپ کی مہمان نوازی سے لطف اٹھائیں۔
ابوظہبی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بدولت زیادہ سے زیادہ لوگ اس آسان رابطے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ میں ویز ایئر کی مالدیپ کے لیے اس نئی سروس کے لیے کامیابی کا خواہش مند ہوں۔