دبئی (جانب منزل نیوز) یواے ای میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ سنان اشفاق نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 16 سالہ سنان نے یکم اکتوبر کو البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ سنان اشفاق نے سیمی فائنل میں اطالوی کھلاڑی کیخلاف کامیابی حاصل کی اور پھر فائنل میں یونان کے کھلاڑی کو شکست دی۔
یہ سنان احمد کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی نہیں اس سے قبل وہ 2017ء میں تاشقند پریزیڈنٹ کپ میں کانسی ،فروری 2019ء میں 7ویں فجیرہ تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں سونے، مارچ 2019ء میں یواےای تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے، مارچ 2019ء میں بیلجیم اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی ، اپریل 2019ء میں صوفیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی، اکتوبر 2019ء میں ایمرٹس ،کورین فرینڈ شپ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
نومبر 2019ء میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے ، جنوری 2020ء میں فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے جب کہ نومبر 2021ء میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں ۔ سنان اشفاق بلغاریہ میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو جونیئر چیمپئن شپ 2022ء میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔