اسلام آباد (جانب منزل نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پاک افغان بارڈر پرجھاڑیوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ منشیات پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا کے مقام پرجھاڑیوں میں چھپائی گء تھی۔
دوران کارروائی موقع سے تقریباً 23 کلو چرس قبضے میں لے لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔