پیر 15 ستمبر 2025ء
شارجہ: (نمائندہ خصوصی) دنیا کے سب سے بڑے میڈیا، مواد اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹریز کے اجتماع بریج سمٹ 2025 (BRIDGE Summit) کی تیاریوں کے سلسلے میں شارجہ میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب 14ویں انٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم (IGCF) کے موقع پر منعقد ہوئی۔
اس پروگرام میں میڈیا، فنون اور مواد کی صنعت سے وابستہ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سرکاری حکام اور کمیونیکیشن ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب میں بریج سمٹ کا وژن پیش کیا گیا جس کا مقصد عالمی سطح پر میڈیا، مواد اور انٹرٹینمنٹ سیکٹرز کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
فورم کے دوران حکومتی نمائندوں اور کمیونیکیشن ماہرین کو خیالات کے تبادلے، تجربات شیئر کرنے اور ایسے جدید اوزار تیار کرنے کا موقع ملا جو تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے میں معاون ثابت ہوں۔