صفحہ اول - اردوJM
پیر 15 ستمبر 2025ء
متحدہ عرب امارات

اماراتی صدر کا قطر کی خودمختاری کے احترام کے عزم کا اعادہ، امیر قطر سے ملاقات

پیر 15 ستمبر 2025ء


اماراتی صدر کا قطر کی خودمختاری کے احترام کے عزم کا اعادہ، امیر قطر سے ملاقات

دوحہ:(نمائندہ خصوصی)  متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج امیرِ ریاستِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات اور حالیہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قطر کی سرزمین پر پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات صدر امارات کے برادرانہ دورۂ قطر کے دوران امیری دیوان میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قطر کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام کے عزم کو دہرایا اور امیرِ قطر کے ساتھ مختلف علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ امارات اور قطر تاریخی برادرانہ رشتوں سے جڑے ہیں اور باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔