پیر 15 ستمبر 2025ء
عجمان:(نمائندہ خصوصی) عجمان حکومت کے محکمہ انسانی وسائل نے وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن اور اماراتی ٹیلنٹ کمپیٹیٹو نیس کونسل (نفس) کے تعاون سے کھلے دن کی بھرتی مہم کا انعقاد کیا، جس میں 16 نجی کمپنیوں نے اماراتی امیدواروں کے لیے 500 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیش کیے۔
یہ جاب فیئر ’’البیت المتحد‘‘ عجمان میں منعقد ہوا، جس میں اماراتی نوجوانوں کی جانب سے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ موقع پر ہی مختلف شعبوں میں 1000 سے زائد انٹرویوز کیے گئے، جن میں انجینئرنگ، فنانس، نرسنگ، ہیومن ریسورسز، ایڈمنسٹریشن، تعلیم اور قانون شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق، اس طرح کی تقریبات نہ صرف اماراتی شہریوں کے لیے نجی شعبے میں شمولیت کے مواقع بڑھاتی ہیں بلکہ قومی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور مقامی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔