صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 04 جولائی 2025ء
کھیل

ایشیا کپ ،پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جمعہ 04 جولائی 2025ء


ایشیا کپ ،پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو متوقع :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دبئی (جانب منزل نیوز)کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر! بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا، جس کے لیے متحدہ عرب امارات کو میزبان مقام کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 4 یا 5 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ گروپ مرحلے کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو دبئی میں شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ اسی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان ایک اور مقابلہ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور اس کا فائنل 21 ستمبر کو متوقع ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے متعلق حتمی بات چیت چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھی ایشیائی کرکٹ بورڈز کے حکام کے درمیان ہوئی تھی۔ اس وقت بھی یہی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ بھارت ہی میزبان رہے گا لیکن میچز کا انعقاد نیوٹرل وینیو، یعنی متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں کیا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کو اب سرکاری اعلان کا انتظار ہے، تاہم اگر رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو کرکٹ دیوانوں کو ستمبر میں ایک بار پھر دبئی اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا