صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 04 جولائی 2025ء
تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: میچز دبئی میں کرانے کا فیصلہ

جمعہ 04 جولائی 2025ء


ایشیا کپ 2025: میچز دبئی میں کرانے کا فیصلہ

دبئی (جانب منزل نیوز)ایشیا کپ 2025 کے وینیو سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت بھارتی میزبانی میں ہونے والا یہ اہم ایونٹ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، اس کی میزبانی بھارت کے پاس رہے گی تاہم میچز دبئی میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارت کو اپنی سرزمین پر ایونٹ نہ کرا پانے کی وجہ سے ایک بڑی محرومی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایشیائی کرکٹ ایونٹ میں براعظم کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ایونٹ سے قبل پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریز کرانے کی تجویز پر بھی بات چیت جاری ہے، جس کی تفصیلات جلد منظرِ عام پر آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایونٹس کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ یا بات چیت تاحال نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے