چین میں شادیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی، شرح پیدائش سے جڑے خدشات میں مزید اضافہ
جمعہ 04 جولائی 2025ء
چین میں شادیوں کی شرح میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب حکام نوجوانوں پر شادی کرنے اور ملک کی آبادی کو بڑھانے کی غرض سے بچوں کی پیدائش پر زور دے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین میں شادی اور فیملی لائف شروع کرنے میں عدم دلچسپی کی ایک بڑی وجہ بچوں کی پرورش اور تعلیمی اخراجات میں اضافے کو ٹھہرایا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں چین کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہونے کے باعث بھی نوجوانوں کو ملازمت کی تلاش میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ جو کام کر رہے ہیں وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی کا شکار ہیں۔