جمعہ 24 جولائی 2026ء
نیویارک : فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم پر ڈالروں کی بارش ہوگئی۔
نیویارک میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو صفر کے مقابلےمیں 1 گول سے ہرا دیا۔
کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا اور یوں اسپین کی ٹیم 16 برس بعد دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی۔
ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی۔
اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم فرانس کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملے۔
اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔
دوہزار دو کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
دبئی سے چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی ننھی پری رحمین فاطمہ سوئمنگ پول میں نہاتے جاں بحق
کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش
اسپین دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا، ملک بھر میں جشن کا سماں
دبئی: 70 لاکھ سے زائد انٹری اور رہائشی اجازت نامے جاری
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس رپورٹ : پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تعریف
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات
وزیر اعظم سے "اُڑان اوورسیز پاکستان سمر اسکالرز پروگرام" کے اسکالرز کی ملاقات