جمعہ 24 جولائی 2026ء
نیویارک میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے آغاز سے ہی اسپین نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور ارجنٹینا کے گول پر متعدد خطرناک حملے کیے، تاہم پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اسپین کا دفاع انتہائی مضبوط رہا، جس کے باعث ارجنٹینا پہلے ہاف میں اسپین کے گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکا۔
مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پھر اضافی وقت کے دوسرے اور فیصلہ کن ہاف کے آغاز میں اسپین کے متبادل کھلاڑی فیرن ٹوریس نے سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا، جو میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔
اس فتح کے ساتھ ہی اسپین نے 2010 کے بعد دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مسلسل دوسری بار عالمی کپ جیتنے کا خواب پورا نہ کر سکا۔
تاریخی کامیابی کے بعد اسپین بھر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ میڈرڈ، بارسلونا، والنسیا، سیویل، بلباؤ اور دیگر بڑے شہروں میں ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے۔ قومی پرچم لہرائے گئے، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور رات گئے تک فتح کی خوشیاں منائی جاتی رہیں۔ بارسلونا اور دیگر شہروں کے مرکزی چوراہے جشن منانے والے مداحوں سے بھر گئے، جہاں شائقین نے اپنی قومی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیاگیا
دبئی سے چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی ننھی پری رحمین فاطمہ سوئمنگ پول میں نہاتے جاں بحق
کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش
اسپین دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا، ملک بھر میں جشن کا سماں
دبئی: 70 لاکھ سے زائد انٹری اور رہائشی اجازت نامے جاری
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس رپورٹ : پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تعریف
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات
وزیر اعظم سے "اُڑان اوورسیز پاکستان سمر اسکالرز پروگرام" کے اسکالرز کی ملاقات