اتوار 07 دسمبر 2025ء
کراچی(سٹاف رپورٹر) سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا ہے جس سے بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے ۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور عراق سے 24 گھنٹوں میں تریسٹھ پاکستانیوں کوڈی پورٹ کرنے کے بعد کراچی پہنچا دیا گیا ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ واپس آنے والے پاکستانیوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ان سے تحقیقات کی جانی چائیے تھیں ۔
سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری واپس بھیجے گئے ۔ ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں رہائش رکھنے والے پندرہ شہریوں کو بھی واپس بھیجا گیا ہے ۔ دوسری جانب ممنوعہ تارکین وطن کی کیٹیگری میں آنے پر ملائیشیا سے 16پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے ۔ اسی طرح غیر قانوی داخلے پر عراق نے 11پاکستانیوں کو سرخ جھنڈی دکھاتے ہوئے اپنے ملک سے نکال دیا۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹےمیں متحدہ عرب امارات سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار رہی ۔
متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی
راس الخیمہ کا میگا پراجیکٹ "RAK سینٹرل" 2027 میں کاروبار اور رہائشیوں کا خیرمقدم کرے گا
اماراتی پولیس کا شہریوں کو انتباہ
وزیراعظم: نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید تربیت سے معاشی مواقع دینا حکومت کی ترجیح
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاک سعودی تعلقات نئی جہت کی جانب
اسلام آباد سے پنڈی صرف 20 منٹ میں : ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی
متحدہ عرب امارات کے صدر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ