صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 9, 2025
اوورسیز پاکستانیز اوورسیز پاکستانیز

انسانی سمگلرکی جانب سے سپین بھجوانے کے لئے فی کس40لاکھ وصول کرنے کا انکشاف

اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 4


انسانی سمگلرکی جانب سے سپین بھجوانے کے لئے فی کس40لاکھ وصول کرنے کا انکشاف

گوجرانوالہ( نمائندہ ہم سب نیوز ) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 2 افراد کے لواحقین نے ایف آئی اے سے رابطہ کر کے اندراج مقدمے کی درخواست دے دی جبکہ انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک بارے بڑے انکشافات کر دیئے ۔ گوجرنوالہ ڈسکہ کی رہائشی شبنم نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلر اصغر سندھی کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست جمع کرائی ہے ۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انسانی اسمگلر نے مدعیہ کے شوہر عرفان اور بھائی ارسلان کو سپین بھجوانے کیلئے 80 لاکھ روپے وصول کیے۔ خاتون نے مزید کہا کہ شوہر اور بھائی زندہ بچ گئے ہیں  مگر انسانی اسمگلروں کے تشدد کیوجہ سے میرے بھائی کی حالت تشویشناک ہے۔ سمگلر نے دھوکہ کیا ہے کارروائی کی جائے اور پیسے بھی واپس دلوائے جائیں ۔


Leave a Comment