صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 10, 2025
اوورسیز پاکستانیز اوورسیز پاکستانیز

برطانوی پارلیمنٹ میں عمران خان کے حوالے سے ایک اہم نشست

پیر 10 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 1


برطانوی پارلیمنٹ میں عمران خان کے حوالے سے ایک اہم نشست

لندن :برطانوی پارلیمنٹ میں سابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کے حوالہ سے ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں کارکنان پر تشدد، گولی چلانے کے واقعات، اور عمران خان کی رہائی پر سوالات اٹھائے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ رخ خان زمری نے اس نشست میں خصوصی شرکت کی۔ شاہ رخ خان زمری کا کہنا تھا کہ \"عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا ہے، جو پاکستان میں جمہوریت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہم اس کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ شاہ رخ خان زمری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد اور گولی چلانے کے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، جن پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے برطانوی ارکان کو پاکستان میں جاری سیاسی بحران اور مظلوم کارکنان کی صورتحال سے آگاہ کیا


Leave a Comment