جمعرات 09 جولائی 2026ء
اسلام آباد:بیرون ممالک مقیم پاکستانی کارکنوں\r\nکی ترسیلات زر کا حجم گزشتہ مالی سال کے دوران 41.6ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو ایک\r\nنیا ریکارڈ ہے۔
سٹیٹ\r\nبینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات\r\nزر کی رقم مجموعی طور پر41.6 ارب ڈالر رہی جو مالی سال 25 کے دوران موصولہ 38.3 ارب\r\nڈالر کے مقابلے میں 8.6 فیصد زیادہ ہے۔
جون 2026 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد\r\nمیں 3.5 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میںجون کے دوران سالانہ\r\nبنیادوں پردوفیصد اضافہ اورماہابہ بنیادوں پر 18.3 فیصد کمی ہوئی۔
\r\n\r\n\r\n\r\n\r\n\r\n\r\n\r\n
جون\r\n2026 میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب 829.6 ملین ڈالر سے آیا\r\nجس کے بعد متحدہ عرب امارات 792.2 ملین ڈالر ، برطانیہ 514.9 ملین ڈالر اور امریکہ\r\n296.8 ملین ڈالر سے رقوم موصول ہوئیں ۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بلاول بھٹو کی ملاقات
یورپ میں تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا زیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور یو بی ایل پاکستان کے تعاون سے ”پراؤڈ آف یو اے ای“ تقریب
اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینا مزید آسان
کار ٹی سیل تھراپی : پاکستان کا جدید طبی سائنس میں ایک اور سنگ میل عبور
بارسلونا: تمغۂ امتیاز یافتہ چوہدری امانت حسین مہر کے اعزاز میں فرینڈز آف پاکستان کے زیرِ اہتمام پروقار عشائیہ