بدھ 08 جولائی 2026ء
شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور یو بی ایل پاکستان کے تعاون سے ”پراؤڈ آف یو اے ای“ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمرشل قونصلر علی زیب خان مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین نے کی۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد شبیر مرچنٹ، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر، چیئرمین عامر حسن، نور الصبا اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹر فراز احمد صدیقی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلو اور ثقافتی پرفارمنس پیش کیں جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے خالد حسین چودھری اور سید سلیم اختر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم بیس لاکھ سے زائد پاکستانی اس ملک سے بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی اپنے وطن پاکستان سے کرتے ہیں۔
یوبی ایل کی طرف سے قرعہ اندازی کے ذریعے شرکا میں قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ معزیز مہمانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔ نفر حسین، عمر بلوچ، ملک شہزاد، یاسمین کنول، سجاد عباسی، ملک محمد اسلم، اطاعت حسین، فہد اسد، محمد اقبال داؤد اور مقبول حسین بھی تقریب میں موجود تھیں۔ یو بی ایل کی طرف سے آخر میں کیک بھی کاٹاگیا۔
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور یو بی ایل پاکستان کے تعاون سے ”پراؤڈ آف یو اے ای“ تقریب
اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینا مزید آسان
کار ٹی سیل تھراپی : پاکستان کا جدید طبی سائنس میں ایک اور سنگ میل عبور
بارسلونا: تمغۂ امتیاز یافتہ چوہدری امانت حسین مہر کے اعزاز میں فرینڈز آف پاکستان کے زیرِ اہتمام پروقار عشائیہ
وزیر اعظم ترکیہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہیں
پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغا
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سپین میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت مل گئی
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول میں اے لیول گریجویشن تقریب، کامیاب طلبہ کو خراج تحسین