جمعہ 03 جولائی 2026ء
اسلام آباد : پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، کورئیر سروس کے ذریعے اپنے گھر پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے ایک اور بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا، اب شہریوں کو اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، بلکہ پاسپورٹ ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امگریشن اینڈ پاسپورٹس نے یہ سروس نجی کورئیر کمپنی کے تعاون سے شروع کی، اس اہم منصوبے کا باقاعدہ اعلان ڈائریکٹر جنرل امگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا اور ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن رضا لغاری کے درمیان ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا۔
اس نئے معاہدے کے تحت ٹی سی ایس اب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امگریشن اینڈ پاسپورٹس کا آفیشل سروس پارٹنر بن گیا ہے۔
پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والے درخواست گزار اب پاسپورٹ آفس جا کر لائنوں میں لگنے کے بجائے درخواست جمع کرواتے وقت کورئیر سروس کے ذریعے اپنے گھر پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوم ڈلیوری سروس شہریوں کو تیز رفتار، محفوظ اور انتہائی آسان طریقے سے ان کے پاسپورٹ فراہم کرے گی، یہ اقدام وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے عوامی سروسز کو بہتر بنانے کے ویژن اور جاری اصلاحات کے سلسلے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو کیش لیس کرنے کا بھی اعلان کر چکی ہے، جس کے بعد اب ہوم ڈلیوری سروس سے عوام کے وقت اور پیسے کی مزید بچت ہوگی۔
وزیر اعظم ترکیہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہیں
پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغا
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سپین میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت مل گئی
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول میں اے لیول گریجویشن تقریب، کامیاب طلبہ کو خراج تحسین
ایف ایس ٹو گریجویشن تقریب، ننھے طلبہ کے تعلیمی سفر کا اہم سنگِ میل عبور
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول :سنچری ٹیک ایکسیلینس ایوارڈز 2026 کی پروقار تقریب
پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ، 39.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ، 22 ارب ڈالر سے تجاوز