صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 03 جولائی 2026ء
اوورسیز پاکستانیز

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سپین میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت مل گئی

جمعہ 03 جولائی 2026ء


پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سپین میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت مل گئی


میڈرڈ (جانب منزل نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔ سپین میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے شروع کی گئی حالیہ ’عام معافی‘ (ایمنسٹی) کی مہم کے دوران اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی طور پر کام کرنے کے اجازت نامے (ورک پرمٹ) جاری کر دیے گئے ہیں۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان تارکینِ وطن کو دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل کے دوران ہی باقاعدہ ملکی معیشت کا حصہ بنانا ہے۔


سرکاری حکام نے جمعرات کو بتایا کہ سپین میں قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے کل 11 لاکھ 70 ہزار (1.17 ملین) تارکینِ وطن نے درخواستیں دیں جن میں سے 6 لاکھ 9 ہزار 737 افراد کو عارضی ورک پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔


یہ افراد اب درخواستوں پر حتمی فیصلہ آنے تک قانونی طور پر ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں۔