صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 03 جولائی 2026ء
پاکستان

پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ، 39.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 03 جولائی 2026ء


پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ، 39.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

 

یونائیٹڈ\r\n بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنما اور معروف صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا ہے\r\n کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 39.5 ارب ڈالر کی تشویشناک سطح پر پہنچ\r\n گیا ہے، جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔

ایس\r\n ایم تنویر نے کہا کہ مالی سال کے دوران درآمدات میں 8 فیصد اضافہ جبکہ \r\nبرآمدات میں 6 فیصد کمی ملکی معیشت کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔

ان\r\n کا کہنا تھا کہ قرض یا ترسیلاتِ زر کے سہارے معاشی خودمختاری حاصل نہیں کی\r\n جا سکتی، بلکہ پائیدار معاشی استحکام صرف برآمدات میں اضافے سے ممکن ہے۔

ایس\r\n ایم تنویر نے کہا کہ توانائی کی بلند لاگت پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی\r\n میں غیر مسابقتی بنا رہی ہے، اس لیے حکومت فوری طور پر علاقائی ممالک کے \r\nبرابر مسابقتی بجلی کا ٹیرف نافذ کرے تاکہ ملکی برآمدات کو فروغ مل سکے۔