جمعہ 03 جولائی 2026ء
دبئی (جانب منزل نیوز) انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول کے زیرِ \r\nاہتمام“سنچری ٹیک ایکسیلینس ایوارڈز 2026”کی ایک شاندار، باوقار اور یادگار\r\n تقریب پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں عالمی \r\nسطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور شعبہ جاتی \r\nسربراہان کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کا مقصد ان طلبہ کی غیر معمولی \r\nکامیابیوں کا اعتراف کرنا تھا جنہوں نے دنیا کے 72 ممالک اور1500 سے زائد \r\nاسکولوں کے درمیان منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں عالمی چیمپئن \r\nکا اعزاز حاصل کرکے انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول، متحدہ عرب امارات اور \r\nاپنی کمیونٹی کا نام روشن کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے \r\nقونصل جنرل حسین محمد تھے۔ اس موقع پر پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل بورڈ \r\nکے چیئرمین حسن ابراہیم ہوکل، وائس چیئرمین محمد راشد اشرف، پریس قونصلر \r\nصالح محمد، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان، پرنسپل پاکستان \r\nایجوکیشن اکیڈمی شمائلہ احمد، بورڈ آف گورنرز کے اراکین، تعلیمی شخصیات، \r\nوالدین اور کمیونٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز \r\nرجسٹریشن، متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے، تلاوتِ قرآنِ پاک اور استقبالیہ\r\n کلمات سے ہوا، جس کے بعد“دی ورلڈ چیمپئن اسٹوری”کے عنوان سے خصوصی ویڈیو \r\nپیش کی گئی۔
بعد ازاں اسکول کے پرنسپل محمد عاطف نے ادارے کی عالمی \r\nکامیابیوں پر روشنی ڈالی، جبکہ گورنر اور مہمانِ خصوصی نے بھی اپنے خیالات \r\nکا اظہار کیا۔ رنگا رنگ تقریب میں ننھے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے، جبکہ \r\nمختلف جماعتوں کے طلبہ نے“چیمپئنز آف لرننگ”کے عنوان سے اپنی کامیابیوں، \r\nتجربات اور عالمی اعزازات کے سفر پر مبنی متاثرکن پریزنٹیشن پیش کی، جسے \r\nحاضرین نے بھرپور داد دی۔
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ\r\n میں سنچری ٹیک ایکسیلینس ایوارڈز تقسیم کیے گئے، جبکہ بہترین خدمات انجام \r\nدینے والے اساتذہ اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو بھی خصوصی ایکسیلینس \r\nایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ورلڈ چیمپئن ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کی\r\n گئی، جبکہ مہمانِ خصوصی قونصل جنرل حسین محمد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی \r\nگئی۔ اپنے خطاب میں پرنسپل محمد عاطف نے کہا کہ انگلش لینگویج پرائیویٹ \r\nاسکول کا وژن صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ طلبہ میں ایسی عالمی \r\nصلاحیتیں پیدا کرنا ہے جو انہیں ہر شعبہ زندگی میں کامیابی سے ہمکنار کریں۔\r\n
انہوں نے کہا کہ طلبہ کی یہ کامیابیاں اساتذہ کی انتھک محنت، \r\nوالدین کے اعتماد اور ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کا عملی ثبوت ہیں۔ \r\nمہمانِ خصوصی قونصل جنرل حسین محمد نے اپنے خطاب میں عالمی چیمپئن بننے \r\nوالے طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان \r\nپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے روشن مستقبل کی حقیقی امید ہیں۔ انہوں نے \r\nکہا کہ عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ نہ صرف اپنے ادارے بلکہ\r\n پورے پاکستانی معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے اسکول \r\nانتظامیہ، اساتذہ اور والدین کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری \r\nتعلیم ہی ترقی یافتہ قوموں کی بنیاد ہوتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں \r\nنے اسکول انتظامیہ، تدریسی عملے اور والدین کی مشترکہ کاوشوں کو زبردست \r\nخراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی چیمپئن طلبہ کے روشن مستقبل، اعلیٰ تعلیم \r\nاور عملی زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
\r\n شرکاء نے تقریب کے شاندار انتظامات، باوقار ماحول اور عالمی معیار کی \r\nکامیابیوں کے اعتراف میں منعقد کی جانے والی اس یادگار تقریب کو انگلش \r\nلینگویج پرائیویٹ اسکول کی تعلیمی روایات کا ایک قابلِ فخر سنگ میل قرار \r\nدیاگیا۔
وزیر اعظم ترکیہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہیں
پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغا
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سپین میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت مل گئی
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول میں اے لیول گریجویشن تقریب، کامیاب طلبہ کو خراج تحسین
ایف ایس ٹو گریجویشن تقریب، ننھے طلبہ کے تعلیمی سفر کا اہم سنگِ میل عبور
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول :سنچری ٹیک ایکسیلینس ایوارڈز 2026 کی پروقار تقریب
پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ، 39.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ، 22 ارب ڈالر سے تجاوز