جمعہ 03 جولائی 2026ء
دبئی (جانب منزل نیوز)انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول کے زیرِ اہتمام ایف ایس ٹو گریجویشن تقریب کا شاندار انعقاد پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی آڈیٹوریم میں کیا گیا، جہاں ننھے طلبہ و طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کا جشن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔
تقریب کی میزبانی اسکول کے پرنسپل محمد عاطف کی قیادت میں کی گئی، جبکہ وائس پرنسپل جسپال اور وائس پرنسپل (پرائمری) وجہیہ عامر نے تقریب کے کامیاب انعقاد اور انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل بورڈ کے چیئرمین حسن ابراہیم ہوکل تھے، جبکہ وائس چیئرمین محمد راشد اشرف نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز کے رکن مسرور احمد سمیت دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے، جبکہ والدین کی بڑی تعداد نے اپنے بچوں کی اس اہم کامیابی کا مشاہدہ کیا۔
تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ ٹیبلو، ملی نغمے اور دیگر دلچسپ پرفارمنس پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔ بعد ازاں کامیاب طلبہ میں گریجویشن اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پرنسپل محمد عاطف نے اپنے خطاب میں کہا کہ“بچوں کی ابتدائی تعلیم ان کی شخصیت اور مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق، اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا سرمایہ بن سکیں۔
چیئرمین پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل بورڈ حسن ابراہیم ہوکل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ننھے طلبہ کی یہ کامیابی والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے۔ ایسی تقریبات بچوں میں اعتماد پیدا کرتی ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول معیاری تعلیم کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے تقریب کے بہترین انتظامات اور بچوں کی شاندار کارکردگی کو بے حد پسند کیاگیا۔
وزیر اعظم ترکیہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہیں
پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری سروس کا باقاعدہ آغا
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سپین میں غیرقانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت مل گئی
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول میں اے لیول گریجویشن تقریب، کامیاب طلبہ کو خراج تحسین
ایف ایس ٹو گریجویشن تقریب، ننھے طلبہ کے تعلیمی سفر کا اہم سنگِ میل عبور
انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول :سنچری ٹیک ایکسیلینس ایوارڈز 2026 کی پروقار تقریب
پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ، 39.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ، 22 ارب ڈالر سے تجاوز