صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 03 جولائی 2026ء
متحدہ عرب امارات

الاھلیہ ایکسچینج کے صارفین کیلئے خوشخبری، دبئی میں ایک اور جدید برانچ کا افتتاح

جمعہ 03 جولائی 2026ء


الاھلیہ ایکسچینج کے صارفین کیلئے خوشخبری، دبئی میں ایک اور جدید برانچ کا افتتاح

دبئی (جانب منزل نیوز)الاھلیہ ایکسچینج  پورے متحدہ عرب امارات  میں اپنے  نیٹ ورک کی مستقل توسیع کے ذریعے اپنی موجودگی کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے جس کی برانچوں کی تعداد اب ملک بھر میں 32 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اپنے سٹریٹجک ترقیاتی اقدامات کے حصے کے طور پر کمپنی نئے مقامات متعارف کروا کر اور موجودہ برانچوں کو جدید، ٹیکنالوجی سے لیس سروس سینٹرز میں اپ گریڈ کر کے کسٹمرز کی رسائی اور بہترین خدمات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

الاھلیہ ایکسچینج نے 28 جون 2026 کو دیرہ فریج مرار  میں اپنی نئی برانچ کھولنے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی جنرل منیجر سلمان کے ساتھ ساتھ  مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور کمپنی کے بینکنگ پارٹنرز کے معزز نمائندوں نے شرکت کی۔اس برانچ کے افتتاح سے  متحدہ عرب امارات میں کمپنی کی 32  برانچیں ہوگئی ہیں اور دیرہ میں یہ دوسری برانچ ہے۔ یہ توسیع الاھلیہ ایکسچینج کے اس دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ اپنی خدمات کو صارفین کے قریب تر لانا چاہتی ہے، تاکہ ریٹیل اور کارپوریٹ دونوں طرح کے کلائنٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت اور رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔


نئی برانچ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین کو ایک بہترین اور آسان تجربہ فراہم کیا جا سکے جس میں مسابقتی ایکسچینج ریٹس، موثر اور تیز ترین سروس اور جدید مالیاتی خدمات کی توقعات کے عین مطابق بہتر ڈیجیٹل سپورٹ سلوشنز شامل ہیں۔