اتوار 02 اگست 2026ء
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا اور درخواستوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 31 مئی 2026 سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ ویزوں کا اجرا اور سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے
وزارت کے مطابق یکم جون 2026 سے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں داخلے اور عمرہ اجازت نامے کے حصول کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے انتظامات کا مقصد زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنا، انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور عمرہ کی ادائیگی کے تمام مراحل کو آسان اور سہل بنانا ہے۔
اعلان کے مطابق عمرہ ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ عمرہ زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔ تمام زائرین کو 7 اپریل 2027 تک مملکت سے روانہ ہونا ہوگا۔
وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزا درخواست اور سفری دستاویزات کی تکمیل کے لیے صرف منظور شدہ ذرائع سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری یا تاخیر سے بچا جا سکے
دبئی سے چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی ننھی پری رحمین فاطمہ سوئمنگ پول میں نہاتے جاں بحق
کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی، نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش
اسپین دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا، ملک بھر میں جشن کا سماں
دبئی: 70 لاکھ سے زائد انٹری اور رہائشی اجازت نامے جاری
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس رپورٹ : پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تعریف
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور سے ملاقات
وزیر اعظم سے "اُڑان اوورسیز پاکستان سمر اسکالرز پروگرام" کے اسکالرز کی ملاقات