اتوار 07 دسمبر 2025ء
دبئی:(نمائندہ خصوصی) ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے 9 سے 19 ستمبر تک جاری رہنے والے سنسنی خیز گروپ مرحلے کے لیے امپائرز کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، سریلنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کے آفیشلز شامل ہیں۔
اے سی سی کے مطابق پاکستان کے آصف یعقوب اور فیصل آفریدی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں جبکہ افغانستان کے احمد پاک اور عزت صافی، بنگلہ دیش سے غازی سوہیل اور مسعود الرحمن، سری لنکا سے رویندرا ویمالاسری اور روچیرا پلیاگوروگے، اور بھارت سے روہن پنڈت اور ویرندر شرما پینل میں شامل ہیں۔
افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ چائنا کے درمیان کھیلا جائے گا، اس میچ میں عاصف یعقوب اور ویرندر شرما آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ فیصل آفریدی ٹی وی امپائر اور رویندرا ویمالاسری فورتھ امپائر ہوں گے، اور میچ ریفری رچی رچرڈسن کی نگرانی میں ہوگا۔
بدھ، 10 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا متحدہ عرب امارات سے میچ ہوگا، جس میں غازی سوہیل اور عزت اللہ صافی آن فیلڈ امپائر ہوں گے، اگلے دن، ابوظہبی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ چائنا سے ہوگا، جہاں رویندرا ویمالاسری اور روہن پنڈت گراؤنڈ پر موجود ہوں گے۔
جمعہ، 12 ستمبر کو دبئی میں پاکستان کا مقابلہ عمان سے ہوگا، جس میں مسعود الرحمن اور احمد پاکٹین آن فیلڈ امپائر ہوں گے، ایشین کرکٹ کونسل سپر فور مرحلے اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کرے گی۔
متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی
راس الخیمہ کا میگا پراجیکٹ "RAK سینٹرل" 2027 میں کاروبار اور رہائشیوں کا خیرمقدم کرے گا
اماراتی پولیس کا شہریوں کو انتباہ
وزیراعظم: نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید تربیت سے معاشی مواقع دینا حکومت کی ترجیح
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاک سعودی تعلقات نئی جہت کی جانب
اسلام آباد سے پنڈی صرف 20 منٹ میں : ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی
متحدہ عرب امارات کے صدر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ