اتوار 07 دسمبر 2025ء
اماراتی:(نمائندہ خصوصی) پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکہ بازوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز جن میں شپمنٹ کی وصولی کا کہا جاتا ہے سے ہوشیار رہا جائے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میلز لوگوں کو موصول ہورہی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ’آپ کا پارسال آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے تین درھم کی فیس ادا کریں۔
جعل سازوں کی جانب سے فیس کی ادائیگی کے لیے (جعلی) لنک بھیجا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے تمام معلومات ان تک منتقل ہوجاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سائبرکرائم ایجنسیز نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ایسی ای میل پر دیے گئے لنک کو ہرگز کلک نہ کریں تاکہ آپ کی معلومات محفوض رہیں۔
متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی
راس الخیمہ کا میگا پراجیکٹ "RAK سینٹرل" 2027 میں کاروبار اور رہائشیوں کا خیرمقدم کرے گا
اماراتی پولیس کا شہریوں کو انتباہ
وزیراعظم: نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید تربیت سے معاشی مواقع دینا حکومت کی ترجیح
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاک سعودی تعلقات نئی جہت کی جانب
اسلام آباد سے پنڈی صرف 20 منٹ میں : ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی
متحدہ عرب امارات کے صدر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ