صفحہ اول - اردوJM
اتوار 07 دسمبر 2025ء
متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی

اتوار 07 دسمبر 2025ء


متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی

ابوظہبی:(نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے بدھ کے روز \"نیشنل پالیسی برائے اکنامک کلسٹرز\" کی منظوری دے دی، جس کا مقصد ملکی شعبہ جاتی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا، عالمی منڈیوں تک رسائی کو وسعت دینا اور قومی معیشت میں سالانہ 30 ارب درہم سے زیادہ کا اضافہ کرنا ہے۔

اس نئی پالیسی کے تحت آئندہ سات برسوں میں غیر ملکی تجارت کی مالیت میں 15 ارب درہم کا اضافہ متوقع ہے۔ اقتصادی کلسٹرز پالیسی میں مالیاتی خدمات، سیاحت و مہمان نوازی، خلائی ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن و ڈیٹا اینالٹکس اور خوراک کے شعبے شامل ہوں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق مختلف امارات میں مخصوص جغرافیائی علاقوں میں صنعتوں، خدمات اور اداروں کے کلسٹرز قائم کیے جائیں گے جو اپنی انفرادی خصوصیات اور امتیازات کی بنیاد پر ملکی معیشت کو فروغ دیں گے۔ اس حکمتِ عملی میں ملک کے قدرتی وسائل، جغرافیائی محلِ وقوع، کاروباری ماحول، مربوط روابط، بڑی کمپنیوں اور جدید اقتصادی شعبوں کو بھی بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جائے گا۔