صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 01 مئی 2026ء
متحدہ عرب امارات

عجمان کے سیاحتی مراعات پیکج سے ہوٹل انڈسٹری کو بڑا سہارا ملے گا:

جمعہ 01 مئی 2026ء


عجمان  کے سیاحتی  مراعات پیکج سے ہوٹل انڈسٹری کو بڑا سہارا ملے گا:

افتخار ہمدانی

سیاحتی فیس میں مہلت، جرمانوں کی معافی اور لچکدار ادائیگی منصوبے صنعت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کریں 

عجمان (جانب منزل نیوز )باہی  پیلس ہوٹل کے گروپ  جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے عجمان ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم، کلچر اینڈ میڈیا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے مراعاتی پیکج کو سراہتے ہوئے اسے ہوٹل انڈسٹری کے لیے ایک بروقت اور دور اندیش اقدام قرار دیا ہے۔

یہ پیکج شیخ عمار بن حمید النعیمی، ولی عہد عجمان اور چیئرمین عجمان ایگزیکٹو کونسل کی قیادت میں متعارف کرایا گیا، جو حکومتِ عجمان کی جانب سے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے ادراک کا مظہر ہے۔

افتخار ہمدانی، جو ہوٹلنگ انڈسٹری میں ایک کامیاب اور تجربہ کار نام کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے اپنے کیریئر کے دوران جہاں بھی خدمات انجام دیں وہاں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اداروں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کو صنعت میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا: \"ہم اس فیصلہ کن اور متوازن اقدام پر شیخ عبدالعزیز بن حمید النعیمی اور محمود خلیل الہاشمی کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے صنعت کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم اقدامات کیے۔\"

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جب ہوٹل انڈسٹری کم آکیوپینسی، محدود منافع اور بڑھتے ہوئے اخراجات جیسے مسائل سے دوچار ہے، ایسے اقدامات نہ صرف فوری ریلیف فراہم کریں گے بلکہ مستقبل کے لیے اعتماد بھی بحال کریں گے۔

افتخار ہمدانی کے مطابق سیاحتی فیس کی ادائیگیوں میں چھ ماہ کی مہلت، تاخیر سے ادائیگی کے جرمانوں کی معافی، اور لچکدار ادائیگی کے منصوبے ہوٹل مالکان کو درپیش زمینی حقائق کا عملی اعتراف ہیں، جو ایک مضبوط اور پائیدار سیاحتی معیشت کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیکج عجمان کو ایک مسابقتی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار سیاحتی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرے