کھیل
کھیل
ٹی 20 سیریز : قومی کرکٹ ٹیم نے فتح سیلاب متاثرین کے نام کردی
پیر 15 ستمبر 2025ء
لاہور:(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں حاصل ہونے والی فتح کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز کی جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور بالر شاہین آفریدی نے سیریز کی تمام میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
شاہین آفریدی اس کڑے وقت میں وطن کی مٹی ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے،
ہماری قوم سے اپیل ہے کہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بھرپور حصہ لیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے شارجہ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں عبرتناک شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔