صفحہ اول - اردوJM
پیر 15 ستمبر 2025ء
کھیل

سکندر رضا نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

پیر 15 ستمبر 2025ء


سکندر رضا نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

(نمائندہ خصوصی) زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا ون ڈے میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق سکندر رضا نے افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

39 سالہ سکندر رضا ایک روزہ کرکٹ میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اپنے ملک کے لیے پہلے آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

انہوں نے رواں برس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 302 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

سکندر رضا نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 87 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے تھے جبکہ بولنگ میں 10 اوورز کے کوٹے میں 48 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 55 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور 9 اوورز کرائے جس میں انہوں نے 46 رنز دیے تاہم کوئی وکٹ نہیں ملی۔

ون ڈے کرکٹ میں دوسرے بہترین آل راؤنڈر افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ہیں، تیسرے نمبر پر محمدنبی، چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز اور پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے بریسویل ہیں۔

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکا تاہم سلمان آغا 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔