صفحہ اول - اردوJM
پیر 15 ستمبر 2025ء
پاکستان

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کب سے ہوگی

پیر 15 ستمبر 2025ء


پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کب سے ہوگی

پاکستان:(نمائندہ خصوصی) میں کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت سے متعلق ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی شقیں منظور کرلی گئیں۔

 ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بل کی کئی شقیں منظور کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کرپٹو کرنسی خرید و فروخت پر پابندی ختم کررہا ہے، قانون سازی ہوتے ہی کرپٹو کرنسی کی تجارت کی اجازت ہوگی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ قواعد و ضوابط طے ہوتے ہی کرپٹو کرنسی میں تجارت قانونی ہوگی، اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل پاک روپیہ پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بینکوں کے پاس موجود روپیہ ڈیجیٹل پاک روپیہ بن جائے گا، ڈیجیٹل پاک روپے کا ایکسینج ریٹ بھی روپیہ کے مساوی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی میں ڈیجیٹل پاک روپے سے خرید و فروخت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میں کرپٹو کرنسی میں لین دین کی ممانعت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا سرکلر واپس لینے پر غور کیا گیا تھا۔