پیر 15 ستمبر 2025ء
آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 297 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد رکھی گئی ہے۔
میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 44 لاکھ ڈالر اور رنراپ کو 22 لاکھ ڈالر سے زائد ملیں گے۔
سیمی فائنلسٹ ٹیمیں 11 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم حاصل کریں گی۔
آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار314 ڈالرکا انعام ہے۔
اس کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔