پیر 15 ستمبر 2025ء
یجنگ:(نمائندہ خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کا اعلان کردیا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے چین کے شہر تیانجن میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔
اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق
اسحاق ڈار کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔