پیر 15 ستمبر 2025ء
(نمائندہ خصوصی)ورلڈ بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض فراہم کرے گا، قرضے پر 2 فیصد سود ہوگا اور مدت 10 سال کی ہوگی۔
نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر بھی متوقع ہیں جبکہ فنڈنگ آئی ایف سی کے ذریعے ہوگی، قرض دس سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا حصہ ہے جبکہ کل قرضوں کا حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچے گا۔
چھ ترجیحی شعبے نئی فنڈنگ پیکیج میں شامل ہیں، ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی اولین ہدف ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
بچوں کی نشوونما میں بہتری بھی منصوبے کا حصہ ہے، شمولیتی ترقی کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے، صاف توانائی اور فضائی معیار کی بہتری بھی اہم ہدف ہے۔