صفحہ اول - اردوJM
پیر 15 ستمبر 2025ء
تازہ ترین

سعودی عرب: حرمین سے جمعہ کے خطبات 15 زبانوں میں نشر ہوں گے

پیر 15 ستمبر 2025ء


سعودی عرب: حرمین سے جمعہ کے خطبات 15 زبانوں میں نشر ہوں گے

سعودی عرب:(نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب میں حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے جمعہ کے خطبے کو براہ راست 15 زبانوں میں نشر کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین نے ابتدائی مرحلے میں اس بات کا انتظام کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف سے نماز جمعہ سے قبل دیئے جانے والے خطبوں کو براہ راست یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آج بروز جمعہ 15 زبانوں میں براہ راست حرمین میں دیئے جانے والے خطبات جمعہ کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ادارہ حرمین کے مطابق مرحلہ وار خطبات کے ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی پیش کیے جائیں گے۔ مرحلہ وار ترجموں میں اضافہ کرتے ہوئے 30 عالمی زبانوں میں اس کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ مختلف ممالک میں لوگ ان خطبات سے مستفیض ہوں۔

دوسری جانب سعودی عرب حرمین شریفین میں زائرین کے بچے اکثر اپنے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں، عام طور سے والدین حرمین ذمہ داران سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کو حاصل کرلیتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس مرحلے کو مزید آسان بنانے کے لئے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 3 اور گیٹ نمبر79 پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے مخصوص کڑے فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔