اتوار 07 دسمبر 2025ء
بیجنگ۔21جولائی (خصوصی رپورٹ):چین نےروس کے خلاف پابندیوں کے 18 ویں پیکج میں چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
شنہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یورپی یونین نے یکطرفہ طور پر اپنی پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں کو شامل کرکے اور 2 چینی مالیاتی اداروں پر بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جرمانے عائد کرکے چین کےمتعدد اقدامات کو نظرانداز کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے اقدامات چینی اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے سے متصادم ہیں اور اس سے چین اور یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ مالی تعاون کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔
ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے غلط اقدام کو فوری طور پر ختم کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
متحدہ عرب امارات نے نئی اقتصادی کلسٹر پالیسی کی منظوری دے دی
راس الخیمہ کا میگا پراجیکٹ "RAK سینٹرل" 2027 میں کاروبار اور رہائشیوں کا خیرمقدم کرے گا
اماراتی پولیس کا شہریوں کو انتباہ
وزیراعظم: نوجوانوں کو باعزت روزگار اور جدید تربیت سے معاشی مواقع دینا حکومت کی ترجیح
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاک سعودی تعلقات نئی جہت کی جانب
اسلام آباد سے پنڈی صرف 20 منٹ میں : ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا منصوبہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی
متحدہ عرب امارات کے صدر کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ