صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 04 جولائی 2025ء
کھیل

بابر اعظم لوگوں کی تنقید پر کھیلنے کا انداز بدل رہے ہیں، فہیم اشرف

جمعہ 04 جولائی 2025ء


بابر اعظم لوگوں کی تنقید پر کھیلنے کا انداز بدل رہے ہیں، فہیم اشرف

لاہور (نمائندہ خصوصی) — پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث اپنے قدرتی کھیل کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو رہا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، لیکن دنیا کے بڑے بیٹر بھی ہر میچ میں 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے نہیں کھیلتے۔ فہیم اشرف نے کہا کہ ’’سوشل میڈیا اور لوگ بابر پر اتنی تنقید کر رہے ہیں کہ وہ اپنی نیچرل گیم کو بدلنے کی کوشش میں ہیں، جو کسی بھی کھلاڑی کے لیے درست نہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کا انداز مخصوص ہے تو اسی کے مطابق اس سے کارکردگی کی توقع رکھنی چاہیے۔ ’’اگر آپ بابر کو کہیں کہ وہ ایک اوور میں 6 چھکے مارے تو یہ ممکن نہیں، لیکن اگر آپ اسے کہیں کہ وہ کریز پر ٹھہر کر میچ جتوائے تو وہ اپنے انداز میں ایسا کر سکتا ہے۔‘‘ فہیم اشرف نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیت سکا، لیکن اس کے باوجود ان کے قدرتی کھیل پر اعتماد برقرار رہنا چاہیے