صفحہ اول - اردوJM
جمعہ 04 جولائی 2025ء
کھیل

تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں” — ای این ہیلی کو شمر جوزف کا کرارا جواب، آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

جمعہ 04 جولائی 2025ء


تم کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں” — ای این ہیلی کو شمر جوزف کا کرارا جواب، آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

برسبین (جانب منزل نیوز):

ویسٹ انڈیز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شمر جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقدین کو خاموش کرا دیا، خاص طور پر آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ای این ہیلی کو، جنہوں نے جوزف پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ “وہ کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں ہیں۔”

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25 جون سے ہو چکا ہے۔ میچ کے پہلے روز کینگروز کی بیٹنگ لائن شمر جوزف اور جےڈین سیلز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا نے صرف 15.1 اوورز میں 22 کے مجموعی اسکور پر اپنی ابتدائی تین وکٹیں گنوا دیں۔ بعد ازاں پوری ٹیم 142 رنز پر سات وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

شمر جوزف نے پہلی اننگز میں صرف 30 رنز کے عوض 4 قیمتی وکٹیں حاصل کیں، جن میں نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس بھی شامل تھے، جنہیں میچ سے قبل جوزف نے واضح تنبیہ کی تھی کہ “بس تم آئوٹ ہونے کی سوچو، بس اتنا ہی ہے۔”

یاد رہے کہ ای این ہیلی نے سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شمر جوزف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ:

“شمر کا پچھلا سال کچھ خاص نہیں رہا، وہ مسلسل بے تکی باتیں کرتے رہے ہیں۔ بہتر ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، کیونکہ وہ کوئی کرٹلی ایمبروز نہیں ہیں۔”


تاہم شمر جوزف نے میدان میں اپنی کارکردگی سے ان تمام تنقیدوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جوزف نے آسٹریلیا کے خلاف دھاک بٹھائی ہو۔ اس سے قبل 2024 میں گابا ٹیسٹ میں بھی انہوں نے یادگار اسپیل کرتے ہوئے 68 رنز دے کر   وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر کرکٹ ماہرین شمر جوزف کی بولنگ کو ویسٹ انڈیز کا نیا ہتھیار قرار دے رہے ہیں، جو آنے والے میچز میں بھی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کر سکتا