ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر

اکتوبر 30, 2026
کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر

لندن (جانب منزل نیوز) دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم بائنانس پر بڑے سائبر حملے نے عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ کمپنی کے اندازے کے مطابق حملے سے 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے، جبکہ تقریباً 3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شمالی کوریا سے منسلک ہیکنگ گروپ لازارس اور ٹریڈر ٹریٹر پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حملے میں ملوث عناصر کی حتمی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔
تحقیقات میں بائنانس کے ایک انجینئر کے لیپ ٹاپ کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے اور سکیورٹی نظام کی دیگر کمزوریوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق ہیکرز سافٹ ویئر کی خامیوں، نقصان دہ پروگرامز اور جعلی ای میلز کے ذریعے نجی ڈیجیٹل کیز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی لین دین کا محفوظ ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود کرپٹو ایکسچینجز اور ڈیجیٹل والٹس سائبر حملوں سے مکمل طور پر محفوظ نہیں۔
بائنانس کے مطابق منجمد کیے گئے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثوں کی کارروائی کو مکمل ریکوری قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ ہیکرز کرپٹو مکسنگ ٹولز کے ذریعے چوری شدہ رقم کی شناخت اور سراغ لگانے کے عمل کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سائبر حملے سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری وہ خود اٹھائے گی۔
واضح رہے کہ بائنانس دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، جس کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد 33 کروڑ 50 لاکھ ہے۔ اس واقعے نے عالمی کرپٹو مارکیٹ میں ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ، سرمایہ کاروں کی سکیورٹی اور جدید سائبر دفاعی نظام کی اہمیت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کر دیا ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ

Next Post

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ

Related Posts

دبئی میں زیرِ زمین 10.3 کلومیٹر طویل بارشی پانی کی سرنگ، نکاسی آب کا جدید نظام فعال
تازہ ترین

دبئی میں زیرِ زمین 10.3 کلومیٹر طویل بارشی پانی کی سرنگ، نکاسی آب کا جدید نظام فعال

اکتوبر 31, 2026
ٹائیگر شروف پر حملہ، بشنوئی گینگ ممبئی میں داؤد ابراہیم جیسا خوف قائم کرنا چاہتا ہے، پولیس کا انکشاف
تازہ ترین

ٹائیگر شروف پر حملہ، بشنوئی گینگ ممبئی میں داؤد ابراہیم جیسا خوف قائم کرنا چاہتا ہے، پولیس کا انکشاف

اکتوبر 31, 2026
دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں
تازہ ترین

دلجیت دوسانجھ کا دلی کنسرٹ میں ناقدین کو کرارا جواب، پنجابیوں کو لڑنا نہ سکھائیں

اکتوبر 31, 2026
ریمی ٹومی کو مل گیا اپنا ہمسفر، شادی کی تیاریاں شروع
تازہ ترین

ریمی ٹومی کو مل گیا اپنا ہمسفر، شادی کی تیاریاں شروع

اکتوبر 31, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved