بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی سفیر کمبرلی گلفوئل سے استعفیٰ طلب

اکتوبر 13, 2026
امریکی سفیر کمبرلی گلفوئل سے استعفیٰ طلب

واشنگٹن (جانب منزل نیوز) وائٹ ہاؤس نے یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گلفوئل سے مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات سامنے آنے کے بعد استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کمبرلی گلفوئل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابق منگیتر ہیں۔ صدر ٹرمپ بھی ان الزامات پر ناراضی کا اظہار کرچکے ہیں، امریکی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمبرلی گلفوئل پر ایک لاکھ ڈالر کے کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی کے لیے ایک کاروباری شخصیت سے رقم مانگنے اور اس کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات تک رسائی دلانے کی پیشکش کا الزام ہے۔ ان پر یونانی تعمیراتی اور توانائی کمپنی کے مفادات کو فروغ دینے، سفارتی ملاقاتوں میں لابنگ سے وابستہ شخص کو شامل کرنے اور مہنگے تحائف و سفری سہولتیں قبول کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
کمبرلی گلفوئل کے وکلا نے الزامات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ رقم سابقہ تقاریر اور مشاورتی خدمات کے واجبات کی مد میں طلب کی گئی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل کا دفتر ان الزامات کا جائزہ لے رہا ہے۔ تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

خیبرپختونخوا حکومت نے تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائی، رانا ثنااللہ

Next Post

کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا گیا، محسن نقوی

Related Posts

دبئی کے آسمان پر 600 ڈرونز کی کہکشاں، گلوبل ولیج کے 31ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز
تازہ ترین

دبئی کے آسمان پر 600 ڈرونز کی کہکشاں، گلوبل ولیج کے 31ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز

اکتوبر 14, 2026
دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم، سفر کی رفتار میں 50 فیصد اضافہ
تازہ ترین

دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم، سفر کی رفتار میں 50 فیصد اضافہ

اکتوبر 14, 2026
دبئی میں سفر کی دنیا بدلنے کی تیاری، زیر زمین میٹرو اور فضا میں اڑنے والی ٹیکسیاں
تازہ ترین

دبئی میں سفر کی دنیا بدلنے کی تیاری، زیر زمین میٹرو اور فضا میں اڑنے والی ٹیکسیاں

اکتوبر 14, 2026
دبئی پولیس کا سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی آن لائن ریویوز پر متعدد افراد گرفتار
تازہ ترین

دبئی پولیس کا سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی آن لائن ریویوز پر متعدد افراد گرفتار

اکتوبر 14, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved