منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا گیا، محسن نقوی

اکتوبر 13, 2026
کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا گیا، محسن نقوی

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کیا گیا۔ دہشت گردی کے معاملے پر اسد قیصر نے بھی ساتھ دینے اور ایمرجنسی کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے مشاورت کے بعد ہر آئینی شق کا جائزہ لیا۔ اپوزیشن کو پیشکش ہے کہ گورنر راج کے نفاذ سے متعلق کوئی کمیٹی بنا لی جائے جو نشاندہی کرے کہ کس آئینی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز ہوا تو اسد قیصر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور خیبرپختونخوا حکومت سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی لی۔ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے دوران ایمرجنسی کی حمایت پر اتفاق رائے کی بات ہوئی، تاہم تجاویز کے چھ مسودوں کے بعد معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا جائے، لیکن حالات کے باعث یہ اقدامات ضروری ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور وفاق کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔
وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے بعض افراد کے طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے، جن کے شواہد فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کی بڑی تعداد افغانستان سے آ رہی ہے اور حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
محسن نقوی نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور دہشت گردی کے معاملے پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

امریکی سفیر کمبرلی گلفوئل سے استعفیٰ طلب

Next Post

مائیکل جیکسن کی مشہور تھرلر جیکٹ دوبارہ نیلامی کیلئے پیش

Related Posts

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی
دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر
تازہ ترین

خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved