منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

کے پی اسمبلی 6 ماہ بعد بحال ہوگی، اسحاق ڈار

اکتوبر 13, 2026
کے پی اسمبلی 6 ماہ بعد بحال ہوگی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی 6 ماہ بعد بحال ہو جائے گی، جبکہ حکومت کی واپسی میں ایک سے دو سال بھی لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کیے گئے اقدامات آئین و قانون کے مطابق ہیں اور وفاقی حکومت صوبے کی ایڈوائزری کونسل کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں، تاہم معاہدے پر دستخط کے مرحلے پر مثبت پیش رفت نہ ہو سکی۔ ان کے مطابق سیاسی مصالحت کے لیے برابری کی بنیاد پر معاملات آگے بڑھانا ضروری ہے، لیکن اب دہشت گردی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے این ایف سی کے تحت ایک فیصد اضافی حصہ دیا گیا، جس کی مد میں اب تک 800 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ رقم کہاں خرچ ہوئی اور صوبے میں انسداد دہشت گردی کے اداروں، فرانزک لیبارٹری اور قانون نافذ کرنے والے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے
اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیاسی مصالحت کے لیے بعض تجاویز پیش کی تھیں، جن میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی، دہشت گردی کی واضح مذمت اور اس کے خلاف وفاق کے ساتھ مل کر کارروائی کرنا شامل تھا، تاہم ان کے بقول ان تجاویز پر مثبت جواب نہیں ملا۔
انہوں نے 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کونسل میں پیشہ ور اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔ وفاقی حکومت اس کونسل کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی چھ ماہ بعد بحال ہو جائے گی، تاہم حکومت کی واپسی کے لیے ایک سے دو سال انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک زمینی حقائق بہتر نہیں ہوتے اور عوامی وسائل درست طور پر عوام پر خرچ نہیں کیے جاتے، اس وقت تک حالات میں بہتری ضروری ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

سدھو موسے والا کا انداز، ننھے بھائی کے روپ میں پھر زندہ ہوگیا

Next Post

خیبرپختونخوا حکومت نے تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائی، رانا ثنااللہ

Related Posts

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر
تازہ ترین

خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر

اکتوبر 13, 2026
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved