کراچی (جانب منزل نیوز) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستان کیلیے بین الاقوامی روٹس پر50فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ اورریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر 50 فیصد تک کی غیرمعمولی پروموشنل پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سعودیہ ائیرکے مطابق یہ پیشکش پاکستانی مسافروں کو سعودی عرب سے جوڑے گی، سعودی مسافروں کومملکت میں 96 گھنٹوں تک قیام،مختلف علاقوں میں سفراورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
سعودیہ کی ویب سائٹ اور ڈیجیٹل چینلز پرٹرپ پلاننگ سے لےکرچیک ان اورپوسٹ فلائٹ سپورٹ تک خدمات سےمتعلق معلومات موجود ہیں، ہوائی اڈوں پرموثرگراؤنڈ سروسز،ہموارآپریشنز اورغیرمعمولی دوران پرواز خدمات،اعلیٰ ومعیاری کیٹرنگ، دوران پروازتفریح اور دیگرسہولیات کے ذریعے مسافروں کے سفری تجربات کو مثالی ویادگار بنایا جاسکتا ہے۔