دبئی (جانب منزل نیوز)یو اے ای اور خلیجی ریاستوں کے معروف برانڈ ”جنرل ٹیک“ اور گرین اسکوائر الیکٹرک ڈیوائسز ٹریڈنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو خاور حسین نے چودہ اگست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہم نے اپنے شہیدوں کے ساتھ کیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ ہم اپنے عہد کی تجدید کریں بلکہ ہم اپنے عہد کا محاصرہ بھی کریں کہ ہم اپنے عہد پر کس قدر ثابت قدم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک روشن اور ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کسی فرد واحد کی انفرادی کاوش سے ممکن نہیں بلکہ ہم سب کو بلا امتیاز محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں ہر قسم کی تفریق، خواہ وہ مذہبی ہو، لسانی ہو، یا قومی کو بھلا کر صرف مقصد پاکستان کو مقدم رکھنا ہوگا۔ الحمد للہ ہم بحیثیت گرین سکوائر الیکٹرک ڈیوائسز ٹریڈنگ پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور دوسری خرلیجی ریاستوں میں اپنے معزز کسٹمرز کی تسلسل کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں۔ ہمارا شعار ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کو کم قیمت میں معیاری گھریلو مصنوعات مہیا کریں۔