دبئی (جانب منزل نیوز)جنرل منیجر یوبی ایل یواے ای زاہد حسین نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس آزادی اور نعمتوں پر دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرنے کا وقت ہے جن سے ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کی عزم و حوصلے کو یاد کرنے کا لمحہ ہے جنہوں نے اس آزادی کو ممکن بنایا اور اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ہم ان اقدار کو کیسے اپنی زندگیوں میں اپناتے ہیں۔ یہ دن حق خودارادیت کے لیے برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔آج کے دن ہمیں اتحاد ’سالمیت اور معاشی استحکام کے لئے پرعزم ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی عوام کو دلی مبارک باد دی اور کہا ہم اپنے آباد و اجداد اور تحریک پاکستان کے بے شمار گمنام ہیروز کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا میں لاکھوں مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک کے حصول کے لئے انتھک جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی بسر کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو قانونی طریقے سے زرمبادلہ پاکستان بھیجنا چاہیے۔ اس سے ملکی معیشت میں استحکام آتا ہے۔ سعودی عرب کے بعد یواے ای میں مقیم پاکستانی سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ یوبی ایل پاکستانیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں جھوڑ رہا۔
انہوں نے کہا کہ یو بی ایل بینکاری کے شعبے میں بے مثال کارکردگی دکھا رہا ہے۔نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے افراد بھی یو بی ایل کی سروسز سے استفادہ کر رہے ہیں۔ یو بی ایل کے ذریعے تیزرفتاری سے اپن رقم منٹوں میں اپنے پیاروں کو بھیجیں۔ یو بی ایل اپنے صارفین کو بہترین ریٹس کے ساتھ رقوم کی فوری اور مفت منتقلی کی سہولت دے رہا ہے۔ یو بی ایل میں فوری اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت کے ساتھ پاکستان بھر میں ہماری برانچز سے رقوم وصول کریں۔ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو! پاکستان زندہ باد!