دبئی (جانب منزل نیوز) موبی ایونٹس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اب اپنی مختلف خدمات کے ذریعے صنعت کے معیارات کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔ سمرت پریت سنگھ کی ذہنی تخلیق موبی ایونٹس ایک پیشہ ور ایونٹ مینجمنٹ اور کانسیپٹ کمپنی ہے جو مضبوط مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کے ساتھ مختلف تقریبات کے انتظام اور تقریبات کیلئے آئیڈیاز میں مہارت رکھتی ہے۔ کارپوریٹ ہو، شادی ہو یا کوئی اور سماجی تقریب ہو ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں موبی ایونٹس کا کوئی ثانی نہیں۔
موبی ایونٹس متحدہ عرب امارات کے بڑے بڑے شوز کی مارکیٹنگ اور انتظام کرچکی ہے جن میں ارجیت سنگھ، راحت فتح علی خان، اے پی ڈھلن، دلجیت دوسانجھ، کرن اوجلا، شان پال، بادشاہ، ہنی سنگھ وغیرہ جیسے مشہور فنکاروں کے کنسرٹ شامل ہیں۔ فارکس ایکسپو دوہزار تیئس کی مارکیٹنگ بھی موبی ایونٹس نے ہی کی تھی۔ موبی ایونٹس گرداس مان کے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور ستندر سرتاج کے دبئی ڈیوٹی فری سٹیڈیم میں کنسرٹ آرگنائز کیے۔
موبی ایونٹس کے پاس کنسرٹس، شادیوں، کارپوریٹ تقریبات، نمائشوں، ایکسپوز اور کلب نائٹس کے انعقاد اور انتظام کا ریکارڈ ہے۔ غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے موبی ایونٹس متحدہ عرب امارات کی ایونٹ انڈسٹری میں منظم جامع خدمات کے لیے تخلیقی نقطہ نظر کے لیے قابل اعتماد پارٹنر ہے۔