دبئی (جانب منزل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ یو اے ای کے صدر عبدالمجید مغل کی جانب سے حج کی سعادت سے واپسی پر سینئر صحافی عبدالرحمان رضا اور معروف بزنس مین ظفر محمود مرزا کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین غلام مصطفی مغل،مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے بھی شرکت کی اور عبدالرحمان رضا کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔