لاہور (جانب منزل نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی فیملی منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ نیب نے احتساب عدالت میں سپلیمنٹ رپورٹ جمع کرا دی ۔
احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف اور فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج قمر الزمان نے کی ۔ وکیل نے موقف اختیارکیا ،شہباز شریف ، حمزہ شہباز کیخلاف کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری کردیا اور کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔