کراچی (جانب منزل نیوز) دبئی سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی تھیں جب کہ اب مسافر کی رپورٹ منفی آگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی تصدیق کے لیے مسافرکی جلد کے نمونے لے لیے گئے تھے اور اسے رپورٹ موصول ہونے تک قرنطینہ کردیا گیا تھا۔
اب اس شخص کو قرنطینہ سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس علامات کے ساتھ دبئی سے کراچی آنے والا یہ پہلا شخص تھا۔