لاہور (جانب منزل نیوز) نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین مقرر دیا گیا جبکہ میزبان و پروڈیوسر واسع چودھری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔
سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد دو سال ہوگی، پنجاب فلم سنسر بورڈ میں 7 ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
اراکین میں ڈاکٹر یونس بٹ، میاں امجد فرزند،کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید شامل ہیں۔
نامور اداکار و ہدایت کار واسع چوہدری اس سے قبل اسی عہدے پر مقرر ہوئے تھے تاہم وہ رواں برس اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔