دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔